اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین دنیا کا سب سے بڑا فوڈ درآمد کنندہ بن گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(این این آئی) چین دنیا کا سب سے بڑا فوڈ درآمد کنندہ بن گیا ہے اور رواں سال میں چین کو کھانے پینے کی درآمدات کی کل رقم کا تخمینہ 140 بلین ڈالر تک پہنچنے کا لگایا گیا ہے، رواں سال میں پہلی بار چائنا چیمبر آف کامرس آف آئی / ای آف فوڈسٹفز کے زیر اہتمام چائنا امپورٹ فوڈ سمٹ، مقامی پیداوار اور جانوروں کی ضمنی مصنوعات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 2018 سے جاری چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی معاون سرگرمی کے طور پر ، اس سال کے چائنا امپورٹ فوڈ سمٹ کا موضوع ”جدت طرازی ، تعاون اور پائیداری”ہے۔

چینی حکومت خوراک اور زرعی مصنوعات کی صنعت کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ فوڈ سیفٹی کو یقینی بناتے ہوئے ہم مارکیٹ کو مزید کھولیں گے، بین الاقوامی تجارت کے کردار کو ادا کریں گے، اور چینی عوام کی بہتر زندگی کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لئے زرعی مصنوعات کی درآمدات میں تنوع کی حکمت عملی اختیار کریں گے۔

چین خوراک کی فراہمی کے ڈھانچے کو مسلسل بہتر بنائے گا، اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دے گا، دوطرفہ اور کثیر الجہتی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرے گا تاکہ مشترکہ طور پر عالمی خوراک کی تجارت کی مستحکم اور صحت مند ترقی کا تحفظ کیا جاسکے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے بیورو آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فوڈ سیفٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بائی لو نے کہا کہ چائنا کسٹمز درآمد شدہ کھانے کی اقسام اور بیرون ملک فوڈ پروڈکشن انٹرپرائزز کی رجسٹرڈ تعداد میں توسیع جاری رکھے گا۔ مزید برآں ، نئی ٹکنالوجیوں کے ساتھ کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھی بائی نے زور دیا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنا فوڈ امپورٹ رپورٹ 2023کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین کی خوراک کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، اور کمپانڈ سالانہ ترقی کی شرح 2013 سے 2022 تک 12.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2022 میں یہ تعداد 139.62 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 3.1 فیصد زیادہ ہے ، جس میں سے تقریبا ایک تہائی برکس ممالک بشمول برازیل ، روس ، بھارت ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن ، مصر ، ایتھوپیا ، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت نئے ارکان سے آتا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…