پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

انڈونیشیا،صدر کے بیٹے کے حق میں فیصلہ دینے پر چیف جسٹس عہدے سے برطرف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں صدر کے بیٹے کے حق میں فیصلہ دینے پر جوڈیشل پینل نے چیف جسٹس کو برطرف کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے چیف جسٹس نے گزشتہ ماہ صدر جوکو ویدودو کے بیٹے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں نائب صدر کے لیے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی جس پر جوڈیشل پینل نے چیف جسٹس کو مفادات کے ٹکرا کا مرتکب قرار دیا اور ان کو برطرف کردیا۔انڈونیشیا کے چیف جسٹس انور عثمان صدر جوکو ویدودو کے عزیز ہیں جنہیں عدالتی پینل نے کورٹ قوانین کی بنیادی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

عدالتی پینل نے کہا کہ چیف جسٹس، صدر اور نائب صدر کے امیدواروں کی عمر کی حد سے متعلق عدالتی فیصلے میں خود کو اثرانداز ہونے سے بچانے میں ناکام رہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں صدر کے بیٹے کو نائب صدر کا انتخاب لڑنے کا اہل قرار دیا تھا۔عدالتی فیصلے پر جوڈیشل پینل نے کہا کہ ثابت ہوا کہ چیف جسٹس نے ججز ایتھیکل کوڈ کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے بنیادی طور پر خود کو غیر جانبداری کے اصولوں پر نہیں رکھا۔عدالتی پینل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس انور ابراہیم کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے تاہم وہ 9 ججز کے ساتھ برقرار رہ سکتے ہیں لیکن وہ مفادات کے ٹکرا کے باعث الیکشن کے کسی کیس کا حصہ نہیں ہوں گے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…