اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

20ممالک کے شہریوں کیلئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے 20ممالک کے شہریوں کیلئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگادی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے حال ہی میں 20ممالک کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔20ممالک کے شہریوں پر عائد کی گئی پابندی کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔

اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام اور غیر قانونی ملازمت کی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔جن ممالک پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے، ان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بسا، اور کوموروس شامل ہیں۔یہ فیصلہ یو اے ای کے ایک نئے ویزا نظام کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس کے مطابق نائجیریا کے ایسے شہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کی عمریں 40سال سے کم ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچے علاج کیلئے متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلخانہ بھی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے جبکہ بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی، انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…