بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی صدر پیوٹن نے جوہری تجربات کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری تجربات کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات نہ کرنے کے معاہدے سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے، اس کے ساتھ ہی کئی دہائیوں بعد روس میں جوہری تجربات کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

یہ اقدام اس پیشرفت کے بعد متوقع تھا جس کے تحت روس نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے Comprehensive Nuclear-Test-Ban Treatyسی ٹی بی ٹی سے دستبرداری کے عمل کا آغاز کیا تھا۔صدر پیوٹن نے اس سے قبل یہ کہہ کر سی ٹی بی ٹی سے دستبرداری کا جواز پیش کیا تھا کہ روس کے پاس بھی وہی آپشنز ہونے چاہئیں، جو دوسری بڑی ایٹمی طاقت یعنی امریکا کو دستیاب ہیں۔روس کے برعکس امریکا نے کبھی بھی اس معاہدے کی توثیق نہیں کی لیکن پھر بھی امریکا نے 1990کی دہائی سے جوہری تجربات پر پابندی کی تعمیل کی ہے۔یہ معاہدہ خود 1996میں جوہری ہتھیاروں کے مزید پھیلا کو روکنے کیلئے اپنایا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…