بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین میں عوامی خدمات کیلئے ہوائی ٹیکسیاں متعارف کرادی گئیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوانگ ژو(این این آئی) آپ بجلی سے چلنے والے، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز میں پرواز کا تصور کریں جو آپ کو ایک ہی شہر میں منٹوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاسکتا ہے، یہ سائنس فکشن فلموں کی طرح تصوراتی لگتا ہے مگر اب یہ حقیقت ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں Ehang نامی کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے مسافروں کو لے جانے والی پہلی آٹومیٹک ہوائی ٹیکسیوں کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔

ایہانگ کی EH216ـS ہوائی ٹیکسیاں الیکٹرکل ٹیک آف اور لینڈنگ (eVTOL) چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح ہیں جو دو مسافروں یا 600 پاؤنڈ سامان کو لے جا سکتی ہیں۔ وہ 16 الیکٹرک روٹرز سے چلتی ہیں اور 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور 18 میل تک کی دوری پر پرواز کر سکتی ہیں۔ہوائی ٹیکسیوں کو ایک مرکزی کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو پرواز کی کیفیت، راستوں اور موسمی حالات پر نظر رکھتا ہے۔مسافر اندر بیٹھ ٹچ اسکرین پر اپنی منزل کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ہوائی جہاز کو پائلٹ کرنے کی فکر کیے بغیر سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…