منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 8ہزار 525ہو گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی)غزہ کی پٹی میں 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8ہزار 525تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارتِ صحت غزہ اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 8 ہزار سے زائد شہید ہونے والوں میں 3ہزار 542بچے جبکہ 2ہزار 187خواتین شامل ہیں جبکہ ساڑھے 21ہزار افراد زخمی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2ہزار سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1100بچے بھی شامل ہیں۔ترجمان وزارت صحت غزہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں طبی عملے کے130افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ25ایمبولینسیں تباہ ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج نے 15اسپتالوں اور 32بنیادی نگہداشت کے مراکز کو نشانہ بنایا جبکہ 57طبی سہولتیں فراہم کرنے والے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث غزہ سٹی کے الشفا اسپتال اور شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال کے مرکزی جنریٹر بند ہو جائیں گے جس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…