اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

لڑکے کو پسند کرنے پر ماں نے بیٹی کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اترپردیش(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں ماں نے لڑکے کو پسند کرنے پر بیٹی کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ تیجو پور گائوں میں پیش آیا جہاں لڑکی کی ماں شیوپتی نے بیٹی کے اغواء ہونے کا شکایت پولیس میں درج کروائی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی ماں نے یہ شکایت 14اکتوبر کو مانجھن پور تھانے میں درج کرائی جس میں بتایا کہ 2اکتوبر کو اس کی بیٹی کھیتوں میں گئی تھی اور تب سے لاپتا ہے جس کے بعد پولیس نے نامعلوم شخص پر مقدمہ درج کے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق26اکتوبر کو گائوں کے مکینوں نے پولیس کو کنویں سے لاش ملنے کی اطلاع دی اور دوران تفتیش معلوم ہوا کہ 15سالہ لڑکی کو اس کی ماں نے ہی قتل کیا اور بچنے کیلئے خود ہی قتل کو اغواء کا رنگ دے کر پولیس کو شکایت کی۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ماں سے بھی پوچھ گچھ کی جس دوران اس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی اسی گائوں کے ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی اور پیچھے نہ ہٹنے پر اس نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر کلہاڑی کے وار کرکے پہلے بیٹی کو قتل کیا اور پھر لاش بوری میں ڈال کر کنویں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق بیٹی کے قتل پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ماں کے قبضے سے قتل میں استعمال کی جانے والی کلہاڑی، چھڑی اور بوری بھی برآمد کرلی گئی ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…