اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بیرون ممالک گداگری میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے نے بیرون ممالک گداگری میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گداگری کی روک تھام کے لئے تمام ائرپورٹس کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ائیرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔ترجمان ایف آئی کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈائون بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس سے 74 مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز منتقل کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے ہدایت کی کہ عمرے پر جانے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے اور ایئر پورٹ پر موجود دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی بھی سخت چیکنگ کی جائے۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیے جائیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…