بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

روس ،چین نے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹوکر دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2023 |

نیویارک(این این آئی)روس اور چین نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطین،حماس جنگ کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا جبکہ ایک حریف روسی مسودہ متن کم از کم ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی مسودے کا مقصد غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو حل کرنا ہے جس میں امداد کی رسائی کے لیے تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی نفی میں جبکہ 10 ارکان نے حق میں ووٹ دیا اور برازیل اور موزمبیق نے حصہ نہیں لیا۔اس کے بعد کونسل نے ایک روسی مسودہ قرارداد پر ووٹنگ کروائی جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

صرف روس، چین، متحدہ عرب امارات اور گیبون نے مسودے کے حق میں اور امریکہ اور برطانیہ نے نفی میں ووٹ دیا جبکہ نو ارکان نے حصہ نہیں لیا۔قرارداد کو منظوری کے لیے کم از کم نو ووٹ درکار ہوتے ہیں اور امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس یا چین کی طرف سے کوئی ویٹو نہیں ہونا چاہیے۔یہ ووٹ کونسل میں گذشتہ ہفتے دو مرتبہ ناکامی کے بعد سامنے آئے – 16 اکتوبر کو صرف پانچ اراکین نے روسی مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور پھر امریکہ نے 18 اکتوبر کو برازیل کے مسودہ متن کو ویٹو کر دیا جسے 12 ووٹ حمایت میں ملے تھے۔امریکہ نے ہفتے کے روز اپنا مسودہ تجویز کیا تھا جس کی صاف گوئی نے ابتدائی طور پر کچھ سفارت کاروں کو چونکا دیا تھا۔

اس مسودے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عسکریت پسند گروپوں کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرے۔اس کے بعد امریکہ نے ایران اور اسرائیل کے دفاع کے حق کے براہِ راست حوالہ جات کو ہٹاتے ہوئے مجموعی مسودے کو نرم کر دیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…