بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین،وزیر خارجہ کے بعد وزیر دفاع کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )چین میں مالی اور اخلاقی جرائم کے الزامات پر وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے برطرف کردیا جب کہ سابق وزیر خارجہ کن گینگ کو کابینہ سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزی دفاع لی شانگفو اور وزیر خارجہ جن گینگ کو خود صدر شی جنپنگ نے ان عہدوں کے لیے منتخب کیا تھا اور یہ دونوں صدر کے کافی قریبی اور بااعتماد ساتھی بھی تھے۔

وزیر دفاع لی شانگفو نے بطور وزیر دفاع آخری بار اگست میں ایک سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کا سفر کیا تھا اور ان کی بیلاروس کے صدر کے ساتھ تصویر بھی سامنے آئی تھی۔

اس کے بعد سے لی شانگفو منظرعام سے غائب تھے اور قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ہمیشہ تردید کی گئی تھی تاہم اب ریاستی نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ نئی تقرری جلد ہی کی جائے گی۔دوسری جانب سابق وزیر خارجہ کن گینگ کو کابینہ سے بھی ہٹادیا گیا۔

انھیں جولائی میں بغیر کسی وضاحت کے وزارت سے ہٹادیا گیا تھا جب کہ وہ رواں سال کے آغاز سے ہی منظر عام سے غائب تھے۔ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کن گینگ نے امریکا میں ایک صحافی جو کہ امریکی ایجنٹ تھیں سے جنسی تعلقات استوار کیے تھے۔

امریکی ایجنٹ ممکنہ طور قومی راز اگلوانا چاہتی تھیں۔چین کے ریاستی نشریاتی ادارے نے دونوں وزرا کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…