بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نام کاحصہ محمد ہونے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023 |

لندن (این این آئی)نام کاحصہ محمد ہونے پربرطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بیڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ محمد یاسین ایم پی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کینیڈا کی پرواز پر سوار ہونے سے روکا گیا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد یاسین کو کافی دیر تک روک کر سوالات کے بعد جانے دیا گیا، انہیں کامنز کے ساتھ کینیڈا جانا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یاسین ایم پی کو کینیڈاسے واپسی پر بھی اضافی سوالات بھگتنا پڑے، ان کو بتایا گیا کہ ان کا نام محمد ہونے کے سبب انہیں روکا گیا۔

لیبر کمیٹی کے سربراہ کلائیو بیٹس نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتہ پیش آنے والا واقعہ ناقابل قبول ہے، واقعہ اسلامو فوبک ہونے کے سبب برطانیہ میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو تحریری آگاہ کیا جائیگا۔برطانیہ میں رواں سال لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام ”محمد” ہے۔کلائیو بیٹس کے مطابق محمد یاسین سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں پیدا ہوئے،چاقو یا کوئی دوسرا ہتھیار تو ساتھ نہیں لے جا رہے۔البتہ واقعے کے بعد محمد یاسین کو کینیڈین امیگریشن کے پارلیمنٹری سیکرٹری اور ائیر کینیڈاکی جانب سے معذرت موصول ہوئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر راجر گیل کے مطابق پارلیمانی کام کیلئے سرکاری دورے میں اس واقعے کا پیش آنا ناقابل قبول ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…