ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غزہ میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کردیا ۔دونوں رہنماوں نے سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون کیا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ میں محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ طبی و ریلیف امداد جلد پہنچائی جاسکے۔محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر سے کہا کہ یقینی بنایا جائے تشدد نہ پھیلے جبکہ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دیرپا امن، خطے میں استحکام کی بحالی پر زور دیا۔