اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 1.1 ارب تک پہنچ گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)110ممالک میں رہنے والے 6.1 ارب افراد میں سے 1.1 ارب غربت سے نبرد آزما ہیں۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی طرف سے 17 اکتوبر کو عالمی انسداد غربت کے دن پر جاری کردہ 2023 کے عالمی کثیر جہتی غربت انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے 110 ممالک کے 6.1 ارب افراد میں سے 1.1 ارب لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

پورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 6 میں سے 5 غریب سب صحارا افریقا یا جنوبی ایشیاء میں رہتے ہیں، سب صحارا علاقے میں رہنے والے 47.8 فیصد جبکہ جنوبی ایشیاء میں 34.9 فیصد افراد غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔جنوبی ایشیاء اور سب صحارا افریقا کے علاوہ غربت سے لڑنے والوں میں سے 65 فیصد چین، انڈونیشیا، میانمار، سوڈان اور یمن میں ہیں۔اقوام متحدہ نے دنیا کے تحفظ اور اس کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے جو ترقیاتی اہداف مقرر کئے ہیں ان میں 2030ء تک غربت کا خاتمہ شامل ہے۔(یو این ڈی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں غربت کی شرح میں اضافے کو کم کرنا اور یومیہ 3.65 ڈالر سے کم پر زندگی بسر کرنیوالے کروڑوں لوگوں کو 14 ارب ڈالر سے تھوڑی زیادہ رقم سے غربت سے نکالنا ممکن ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…