اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اسرائیل کا غزہ پر حملے تیز کرنے کا اعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے غزہ پر آج سے حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فضا سے پھینکے گئے پمفلٹ میں فلسطینیوں سے ایک بار پھر غزہ کا شمالی علاقہ خالی کر کے جنوب کی طرف جانے کی وارننگ دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ علاقہ خالی نہ کرنے والوں کو عسکریت پسندوں کا ساتھی سمجھا جائے گا۔

غزہ پر بمباری سے تباہی کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے پر پہلا فضائی حملہ کیا اور جنین پناہ گزین کیمپ میں مسجد کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 248 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعاد 4500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق اور حلب انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر بھی میزائل سے حملے کیے جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملوں کے باعث ایئر پورٹس پر فضائی سروس معطل کردی گئی اور پروازیں لاتاکیہ ایئر پورٹ کی طرف موڑ دی گئیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…