اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھنائونا جرم اور وحشیانہ حملہ ہے، سعودی ولی عہد

datetime 19  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا ایک گھنانا جرم اور ایک وحشیانہ حملہ ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جاپانی وزیراعظم فوکو کشیدا نے سعودی ولی عہد سے فون پر بات کی۔انہوں نے فون پربات کرتے ہوئے غزہ میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا کہ مملکت سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو ایک گھنائونا جرم اور وحشیانہ حملہ سمجھتی ہے۔ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خطے اور دنیا میں سلامتی، امن اور استحکام پر اس جنگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے فوجی کارروائیوں کو روکنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اسی تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان سے کو یونانی وزیراعظم نے فون پر بات کی۔ انہوں نے بھی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔فون کے دوران ولی عہد نے کشیدگی کی رفتار کو کم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…