کابل (این این آئی)افغانستان میں اتوار کی صبح 8 بج کر 6 منٹ پر افغانستان کے صوبیہرات میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ 7 اکتوبر کے بعد سے افغانستان میں چھ یا اس سے زیادہ شدت کا چوتھا اور سب سے شدید زلزلہ تھا۔ سی ایم جی سے بات کرتے ہوئے گورنرِ ہرات کے ترجمان نصیر احمد الیاس نے تصدیق کی کہ حالیہ زلزلے سے ایک شخص ہلاک جب کہ 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان میں حالیہ دنوں شدید زلزلوں کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے،ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں اور انسانی زندگی سے متعلقہ صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا نے افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ہنگامی امداد کی ایک کھیپ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں خیمے ، فولڈنگ بیڈ ، لحاف اور جیکٹس وغیرہ شامل ہیں۔ چین کی جانب سے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فراہم کردہ ہنگامی امدادی سامان 15 اکتوبر کو ہرات پہنچ گیا ہے۔