بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غزہ پر بمباری، قطر کی دنیا کو گیس فراہمی روکنے کی دھمکی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے یہ بات منسوب کی جارہی ہے کہ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر بمباری نہ رکی تو وہ دنیا کو گیس کی فراہمی منقطع کردیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کے دعوں میں کہا گیا کہ قطر کے امیر نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر بمباری بند نہ کی تو اسے عالمی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔11 اکتوبر کو ایک فیس بک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر بمباری بند نہ کی گئی تو وہ دنیا کو گیس کی فراہمی منقطع کردیں گے۔

یاد رہے کہ قطر قدرتی گیس کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ میں گیس فراہم کرنے والا ایک اہم سپلائر رہا ہے۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ قطر کے امیر نے دھمکی نہیں دی کیونکہ قطر کی حکومت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسرائیل اور حماس کی جنگ میں ثالثی کی کوشش کی ہے، لیکن اس طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔خبروں کے مطابق قطری حکومت نے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کرکے اسرائیل اور حماس کی جنگ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل فسلطین کشیدگی کی موجودہ صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطر کا دورہ کیا اور قطری قیادت سے ملاقات کی لیکن کسی نیوز کانفرنس یا دورے کی نیوز کوریج میں گیس کی فراہمی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…