منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مصر کا سرحدی راہداری کھولنے سے انکار، اردن کی غزہ کو امداد رک گئی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومان(این این آئی) اردن نے غزہ کے لیے امدادی سامان مصر کے رفاہ بارڈر کراسنگ تک پہنچانے کا اعلان کردیا گیا اور اجازت ملنے پر یہ امداد وہاں سے غزہ جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ سے مصر جانے کے لیے استعمال ہونے والی محفوظ راہداری کو بند کردیا گیا تھا جس کے باعث کسی بھی قسم کی امداد غزہ نہیں پہنچ پارہی ہے۔

علاوہ ازیں راہداری کے بند ہونے سے غزہ کے پناہ گزین بھی اپنی جانیں بچانے کے لیے مصر نہیں جا پا رہے ہیں۔ مصر فی الحال رفاہ کراسنگ بارڈر کو کھولنے سے انکار کردیا ہے۔مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا سمیت دیگر فریقین سے رفاہ بارڈر کے ذریعے انسانی امداد غزہ پہنچانے کے منصوبوں پر بات چیت ہو رہی ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ایک طرف اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی منقطع اور ایندھن کی فراہمی معطل کردی ہے تو دوسری جانب مصری حکومت نے رفاہ بارڈر کراسنگ بھی بند کردی۔ جس کی وجہ نہ تو غزہ سے پناہ گزین محفوظ مقام کی تلاش میں مصر جا پا رہے ہیں اور نہ کسی ملک سے امداد غزہ پہنچ پارہی ہے کیوں کی غزہ تک پہنچنے کا راستی رفاہ کراسنگ بارڈر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…