تل ابیب/وارسا (این این آئی)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پولینڈ نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ کا پہلا طیارہ تقریبا 120 افراد کو لے کر وارسا پہنچ گیا ہے۔ کم از کم 200 پولش فوجی اسرائیل سے شہریوں کے انخلا کے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں