جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

معروف امریکی ایم ایم اے فائٹر نے اسلام قبول کرلیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023 |

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا۔35 سالہ ایتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویڑن میں مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے کیریئر میں بہت سی فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔امبر لیبروک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں اْنہیں پْرسکون ماحول میں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اْنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پچھلے کچھ مہینے زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے، میری زندگی میں بہت سے نیشب و فراز آئے، میں نے بہت زیادہ محنت کی مگر پھر بھی کمی رہی۔

اْنہوں نے لکھا کہ بہت سے ایسے لوگ جن سے میں بہت پیار کرتی تھی قطع تعلق ہو گئی اور میری زندگی بالکل اْلجھ گئی تھی۔امبر لیبروک نے لکھا کہ پھر پلک جھپکتے ہی سب کچھ سمجھ میں آنے لگا اور ہر چیز مجھے اللّٰہ کے قریب کرنے لگی میں دین کی تلاش کرنے پر مجبور ہو گئی۔انہوںنے کہاکہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ اتار چڑھائو زندگی میں برکتوں کے لیے جگہ بنانے کیلئے آ رہے ہیں۔

اْنہوں نے لکھا کہ زندگی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد لگتا ہے کہ سب کچھ بالکل ویسا ہے جیسا ہونا چاہیے تھا بلکہ میری حیثیت سے زیادہ ہے۔امبر لیبروک نے لکھا کہ یہ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللّٰہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے چاہے زندگی اچھی یا بری جو بھی ہو۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا، میں ہر اس چیز کی منتظر ہوں جو مجھے آگے ملنے والی ہے، الحمدللّٰہ!



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…