جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شدید بارشوں سے نیویارک کی سڑکیں دریا بن گئیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)شمال مشرقی امریکا میںشدید بارشوں کے باعث نیویارک میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور سب وے اور ہوائی اڈے کی ٹریفک میں جزوی طور پر خلل پڑا، جب کہ حکام نے رہائشیوں سے انتہائی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک اسٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوچول نے ایکس پلیٹ فارم کے ذریعے نیویارک اور لانگ آئی لینڈ، بڑے شہر کے مشرق میں اور ہڈسن ویلی میں شدید بارش کی وجہ سے ایمرجنسی کی حالت کا اعلان کیا ہے۔بڑے شہر میں دیوہیکل سب وے سٹیشنز جزوی طور پر ڈوب گئے تھے۔ بروکلین میں کئی مرکزی لائنیں بند کر دی گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چلانے والی کمپنی نے کہا کہ ہم بروکلین اور مین ہٹن کے کئی سٹیشنوں میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے پانی کو ہٹانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔نیویارک ریاست سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک کانگریس وومن، الیگزینڈریا اوکاسیو-کورٹیز نے اپنے حلقوں کو ایک ای میل میں کہا کہ مین ہٹن، کوئنز اور بروکلین کے محلوں میں 5 سے 12 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…