اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

بنگلادیش،ڈینگی وائرس خطرناک وباء کی صورت اختیار کرگیا،ایک ہزار کے قریب ہلاکتیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2023 |

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلادیش میں ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وباء کی صورت اختیار کرگیا جس سے حالیہ ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلادش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ حکام ملک میں بڑھتے کیسز اور اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینگی وائرس کو مون سون میں سیزنل بیماری کے طورپر جانا جاتا ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سن 2000کے بعد سے ڈینگی بخار میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ وائرس بنگلادیش میں انتہائی خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے۔بنگلادیش کے مقامی ہیلتھ افسران نے بتایاکہ ملک میں وائرس کی موجودہ صورت کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری نہیں تھی جس وجہ سے وائرس انتہائی خطرناک ہوچکا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ صورتحال میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ڈینگی کے نئے مریضوں کی حالت گزشتہ چند سالوں کے مریضوں کے مقابلے میں بہت زیادہ خراب ہے اور گزشتہ دو ماہ میں 20افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد رواں سال وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں گزشتہ 22سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔حکام نے بتایاکہ ملک میں اس وقت اب تک ڈینگی کی یہ سب سے خطرناک صورتحال ہے جس میں حالیہ ہفتوں میں تقریباً ایک ہزار لوگ جان سے جاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…