ریاض(این این آئی)ایک سعودی شہزادے نے اپنے نئے کھولے گئے ریستوران میں کھانا پکانے اور صارفین کو پیش کرنے کے ویڈیو کلپس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہیں شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز جو جدہ کے مکارم نجد ریستوران میں روایتی سعودی کھانوں مثلا مندی، جریش، کبسہ، مطازیز، مرقوق، ھریسہ اور عریکہ پیش کرنے کے لیے شیف کا ایپرن پہنے عملے کے ساتھ شامل ہیں۔
ایک ویڈیو کلپ میں شہزادہ نایف لکڑی کے کوئلے پر چکن پکا رہے اور ایک گاہک کو ریستوران کے غذا کے محفوظ ہونے کے معیار کے سرٹیفیکٹ کی وضاحت کر رہے ہیں۔شہزادے نے کہاکہ نوجوان افراد مجھ سے کہتے ہیں، آپ نے یہ کیوں پہن رکھا ہے اور اس طرح کیوں کام کر رہے ہیں؟’ یہ میرا کام ہے۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کام میں شریک ہونا پسند کرتا ہوں۔ کام ایک اعزاز کی بات ہے، شرم کی نہیں۔ اور کوئی نبی ایسا نہیں ہے جس نے بھیڑ بکریاں نہ چرائی ہوں- اپنے آپ پر کام کریں۔