اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کیلئے موت کی سزا تجویز کردی

datetime 27  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے لیے موت کی سزا تجویز کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھنانے عمل کی سزا موت ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے وقت نااہلی سے قیادت کی، کئی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، اربوں ڈالر کا بہترین فوجی ساز و سامان افغانستان کے حوالے کردیا گیا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکیوں کے لیے جشن منانے کا وقت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…