بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے کی منظوری دے دی

datetime 24  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈیفنس سکیورٹی اینڈ کوآپریشن ایجنسی نے سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر کے ممکنہ فوجی ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کی تفصیلات کانگریس کو بھیجی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ مجوزہ پیکج سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیے گئے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ کوئی بھی سعودی عرب کو اپنے ہتھیاروں کے ذرائع کو امریکا سے کسی دوسرے ملک میں تبدیل کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اہم سکیورٹی تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت امریکی ہتھیاروں کے پانچ بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…