بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کا مجموعی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی ) امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کا قومی قرضہ 33 ٹریلین ڈالر سے زائد ہوگیا، وہاں کا ہر شہری 97 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ امریکی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کا قومی قرض 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر شہری 97 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔رواں سال جون میں یہ قرض 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا لیکن تین ماہ کی مدت میں اس میں 1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ امریکہ کا قومی قرض تقریبا 33.04 ٹریلین ڈالر ہے۔

یہ سنگ میل اس وقت آیا ہے جب کانگریس (امریکی پارلیمنٹ) مہینے کے اختتام سے پہلے حکومت کو فنڈ دینے کا کام کرتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جون میں یہ قرض 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا لیکن تین ماہ کی مدت میں اس میں 1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر ایسا ہی رجحانات جاری رہا تو سال کے آخر تک یہ قرض 34 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔کئی امریکی ایوان کے متعدد ریپبلکنز نے ضرورت سے زیادہ سرکاری اخراجات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے چیمبر کی قیادت کے تجویز کردہ قلیل مدتی فنڈنگ بل کی مخالفت کی ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن ڈین بشپ نے کہا کہ امریکہ نے جون سے موجودہ قومی قرضوں میں ایک ٹریلین ڈالر کا اضافہ کرکے 33 ارب سے زیادہ کر دیا ہے۔بشپ نے کہا کہ قرض کے ریکارڈ سطح پر کانگریس کا جواب حکومت کی فنڈ دینا جاری رکھنے کے لیے ایک اور مسلسل قرارداد منظور کرنا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…