بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

سارہ شریف قتل، والد ،سوتیلی ماں اور چچا برطانیہ پہنچنے پرگرفتار

datetime 14  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) سارہ شریف قتل کیس میں مطلوب اس کے والد ، سوتیلی ماں اور چچا کو برطانیہ پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کو پاکستان سے برطانیہ پہنچنے پر گیٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ دس سالہ سارہ شریف کے والد 41 سالہ عرفان شریف، ان کی اہلیہ 29 سالہ بینش بتول اور عرفان کے بھائی 28 سالہ فیصل ملک کو برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر 45 منٹ پر گرفتار کیا گیا۔

سرے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔سارہ کی والدہ کو اس تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں تفصیلات بتا دی گئی ہیں۔ سارہ کے والد، سوتیلی والدہ اور چجج سارہ کی ہلاکت سے قبل ووکنگ میں رہائش پذیر تھے تاہم پولیس کو سارہ کی میت ملنے سے ایک روز قبل یہ پاکستان آ گئے تھے۔سارہ کی لاش 10 اگست کو ووکنگ ے علاقے میں ان کے گھر سے ملی تھی اور ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے تھے۔

دوسری جانب ان تین افراد کے ہمراہ پاکستان پہنچنے والے سارہ شریف کے 5 بہن بھائیوں کو عارضی طور پر حکومت کے زیر انتظام بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے میں بھیج دیا گیا ہے۔ پیر کے روز پاکستانی حکام نے سارہ کے بہن بھائیوں کو ان کے دادا محمد شریف کے گھر سے تحویل میں لیا تھا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد مقتول سارہ کے والد، سوتیلی والدہ اور چچا روپوش ہو گئے تھے اور حکام بہت عرصے سے ان کی تلاش میں سرکرداں تھے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…