پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ عیدالاضحی کے سب سے بڑے اجتماعات

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)عیدالاضحی کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ادھر حجاج کرام نے بڑے شیطان کی رمی کی،، قربانی کر کے سر منڈوائیں اور احرام کھول دیا، طوافِ زیارت بھی کی واضح رہے کہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور رات کو وہیں پر قیام کیا۔ریاض سے سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے، اس سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی۔دریں اثناء سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحی انتہائی مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی۔

دوسری جانب دبئی میں اماراتی روایت کے مطابق توپ کے دو گولے داغ کر عید کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔عیدالاضحی کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔دبئی میں اماراتی روایت کے مطابق توپ کے دو گولے داغ کر عید کا اعلان کیا گیا۔برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض نے بدھ کو منائی اور بعض جمعرات کو عید منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…