لندن (آئی این پی ) یورپی یونین کی بارڈر اینڈر کوسٹ گارڈ ایجنسی فرنٹیکس نے دعوی کیا ہے کہ یونان نے گزشتہ دنوں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کی ڈوبنے سے قبل نگرانی کی پیشکش کو نظر انداز کیا تھا۔
ایجنسی نے کہا ہے کہ ان کے طیارے نے جو ری فیول کے لیے واپس آرہا تھا نے ڈوبنے سے قبل تارکین وطن کی کشتی کی بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی اور یونانی کوسٹ گارڈ کو کشتی کی نگرانی کیلئے طیارہ دوبارہ بھیجنے کی پیشکش کی تھی تاہم یونانی حکام نے کوئی جواب نہیں دیا۔ یونان نے فرنٹیکس کے الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔