پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سمیت ماحولیاتی تبدیلی کے شکار ملکوں کو 100 ارب ڈالر دینے کا وعدہ

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (صباح نیوز)دنیا کے امیرترین ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے شکار ملکوں کو 100ارب ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ یہ وعدہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے اور گزشتہ برس کی سیلاب میں 30 ارب ڈالر کے نقصانات اٹھا چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی پیرس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے کانفرنس کے اختتامی حصے میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امیر ممالک 100 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں جبکہ بائیو ڈائیورسٹی اور جنگلات کے تحفظ کیلئے ایک فنڈ بھی قائم کیا جائیگا۔ پیرس کانفرنس میں 40 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی ، اسکا مقصد کم آمدن والے ملکوں کو مدد فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے اوپر قرضوں کا بوجھ کم کرپائیں، معاشی اصلاحات کریں اور اسکے نتیجے میں بچنے والی رقم کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر خرچ کر سکیں۔نومبر 2022 میں ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس COP 27 کے موقع پر لاس اینڈ ڈیمیج کے نام سے ایک فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم اس میں ترقی یافتہ ملکوں نے صرف 30 کروڑ ڈالر دینے کے وعدے کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…