بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

جہیز کیوں مانگا؟ دلہن کے گھر والوں نے دلہا کو درخت سے باندھ دیا

datetime 17  جون‬‮  2023 |

لکھنو(این این آئی)بھارت میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب دلہن کے گھر والوں نے دلہا کی درگت بنا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش ریاست کے علاقے پرتاب گڑھ میں شادی کی رسومات جاری تھیں کہ دلہا کے دوست نے دلہن کے گھر والوں سے بدتمیزی شروع کردی۔

اس دوران دلہا نے شادی کی رسومات مکمل کروانے سے انکار کرتے ہوئے جہیز کا مطالبہ کرڈالا۔دلہا کے رویے سے مشتعل دلہن کے گھر والوں نے دلہا کو درخت سے باندھ دیا۔ دلہا اور دلہن کے خاندان کے درمیان کوئی تصفیہ نہ ہونے پردلہا گھنٹوں درخت سے بندھا رہا۔ پولیس نے آ کر دلہا کو درخت سے اتارا۔

پولیس نے دونوں خاندانوں کو تھانے لے جا کر سمجھوتہ کرنیپر روز دیا تاہم دلہن کے گھر والوں نے انکار کردیا اور دلہا کے گھر والوں سے شادی کے انتظامات پر لگنے والے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی مداخلت پر دلہا کے گھر والوں نے پیسوں کی ادائیگی کردی۔دلہا کو درخت سے باندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…