جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے ویزا درخواستوں سے متعلق کینیڈا کا بڑا اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کی وزارت برائے امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزے کیلئے درخواستوں کا عمل 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک ٹوئٹ میں کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزر نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے درخواست گزاروں کیلئے ویزے کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت ایک عارضی رہائش کی ویزے کیلئے درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 90 دن ہے اور ہم مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہ رہے ہیں۔کینیڈین وزیر برائے امیگریشن کا مزید وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی حکومتی ویب سائٹ پر ویزا کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لئے آرہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت ان پرانی ویزا کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کررہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکیں تھیں۔شان فریزر نے کہا کہ ہم نے پاکستانیوں کی عارضی ویزا کی درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کرکے 15 ہزار تک کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…