کتابیں طالبعلوں کو بگاڑ رہی ہیں،سوڈانی یونیورسٹی نے لائبریری بند کر دی

  بدھ‬‮ 25 جنوری‬‮ 2023  |  16:28

خرطوم (این این آئی )سوڈان میں واقع جامعہ بحر احمر(یونیورسٹی آف دی ریڈ سی)کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں قائم ایک لائبریری بند کر دی۔میڈیرپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ غیر مفید اور طالبعلموں کے اخلاق کو خراب کرنے والی کتابوں کی

موجودگی کے باعث لائبریری کو بند کیا گیا ہے۔ تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی کے اس اقدام پر تنقید کی جارہی ہے۔ایک بیان میں ناول نگار مہند الدابی، جو کہ لائبریری کے کلچرل فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، نے یونیورسٹی انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں پر لائبریری کی نگرانی کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ ناقص حیلے بہانے کر کے لائبریری کے قیام کے ایک سال بعد اسے بند کردیا گیا۔مہند الدابی نے لائبریری کے قیام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی نے انہیں مذکورہ جگہ کی پیشکش کی، جب وہ پورٹ سوڈان میں پبلک لائبریری کے قیام کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے، اور ہم نے رسمی ضابطوں کے تحت اس جگہ لائبریری قائم کی تھی۔دوسری جانب ریڈ سی یونیورسٹی سے اندرونی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لائبریری کی بندش کا سبب بننے والے 70 فیصد اندرونی عوامل یونیورسٹی خود سے متعلق ہیں۔جن کو ابھی ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎