اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ نے نیتن یاہو کی اگلی حکومت کو نئی بستیوں کے قیام پر خبردار کر دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وعدہ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں یا زمینوں کو ضم کرنے کی مخالفت جاری رکھی جائے گی، تاہم بلنکن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اگلی حکومت سے متعلق فیصلہ اس حکومت کے

اقدامات کو دیکھ کر کریں گے نا کہ اس بنا کر کہ اس میں دائیں بازو کے انتہا پسند شامل ہیں۔بلنکن نے بتایا کہ وہ واضح طور پر کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتے رہیں گے جو دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہو۔ اسی طر ح یہودی بستیاں آباد کر کے اسرائیلی ریاست کی توسیع کی طرف بڑھنے، مغربی کنارے میں موجود یہودی بستیوں کا الحاق کرنے، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں تبدیلی، فلسطینیوں کی املاک کی مسماری یا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اقدامات کی مخالفت جاری رہے گی۔واضح رہے نومبر میں لیکود پارٹی کے رہنما نیتن یاہو کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے باضابطہ دعوت دے دی گئی تھی۔نیتن یاہو نے 2021 میں ایک وسیع لیکن کمزور اتحاد کے ذریعے بے دخل کیے جانے سے پہلے مسلسل 12 سال تک اسرائیل پر حکومت کی تھی ۔ گزشتہ ہفتے انتخابات کے بعد ان کی واپسی چار سالوں میں ملک کے پانچویں وزیر اعظم کے طور پر ہوئی۔ 2019 کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل میں واضح اکثریت کے ساتھ ایک ہم آہنگ حکومت کا قیام یقینی دکھائی دیا ہے۔واضح رہے کہ لگ بھگ 4 لاکھ 75 ہزار اسرائیلی یہودی مغربی کنارے میں بستیوں میں آباد ہیں۔ ان کی یہ رہائش بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ فلسطینیوں کے نزدیک یہودی آبادیوں کی یہ زمینیں ان کی مستقبل کی ریاست کا حصہ ہیں۔ تل ابیب نے 1967 سے متواتر حکومتوں کے ذریعے یہودی بستیوں کو بسانے کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…