اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

حرمین شریفین کی سائبر سکیورٹی سرخ لکیر ہے ،عبدالرحمن السدیس

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ عبدالرحمن السدیس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حرمین شریفین کی سائبر سکیورٹی ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ حرمین شریفین کے انتظامی امور کا ذمہ دار ادارہ کسی بھی

قسم کی سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزی اور خطرے سے پوری قوت سے نمٹے گا۔ حرمین شریفین میں اعلی ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق سائبر سکیورٹی کے انتظامات موجود ہیں۔سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی کے حوالے سے السدیس نے ایک تقریر میں حرمین شریفین سائبر آکٹوپس کے حملوں کے لیے کسی بھی کمرے کو کھولنے سے لے کر ایک محفوظ اور قابل اعتماد سائبر اسپیس بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر جنرل نے حرمین شریفین میں سائبر سکیورٹی کے بہترین پراجیکٹ کے لیے ایک عظیم الشان انعام پیش کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سائبر سکیورٹی اتھارٹی اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کرمسجد حرام اور مسجد نبوی میں سائبر سکیورٹی کانفرنس کے انعقاد کی سفارش کی۔السدیس نے نیشنل سائبرسکیوریٹی اتھارٹی کے تعاون سے اپنے ملازمین کے لیے “اسپیس نہ کھولیں” کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کرنے کے علاوہ سائبر سکیورٹی کے کلچر کو پھیلانے کے لیے ایک خصوصی شعبہ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…