جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

انڈونیشیا،امریکا مشترکہ جنگی مشقوں میں14ممالک کی افواج حصہ لیں گی

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا اورامریکا کی افواج کے درمیان سالانہ جنگی مشقوں میں رواں سال ایک درجن سے زیادہ ممالک شامل ہوں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ گرودا شیلڈکے نام سے مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں میں برطانیہ،

آسٹریلیا اورجاپان سمیت 14 ممالک کی افواج شرکت کریں گی اور وہ یکم سے 14 اگست تک انڈونیشیا کے جنوبی جزیرے سماٹرااور بورنیو جزیرے کے مشرق میں بری اورساحل سمندر پراترنے کی مشقوں میں حصہ لیں گی۔انڈونیشیا کے فوجی ترجمان البرٹ تمبونان نے بتایا کہ 2009 میں گرودا شیلڈ کے قیام کے بعد یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں ہوں گی۔جکارتہ میں امریکی سفارت خانے میں دفاعی تعاون کے دفترکے سربراہ ایان فرانسیس نے توسیع شدہ جنگی مشقوں کو انڈونیشیا کی فوج کی مسلسل صلاحیت اور شراکت داروں کے ساتھ زیادہ وسیع پیمانے پر کام کرنے کی رضامندی کا فطری اضافہ قراردیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس سے واقعی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کے انڈونیشیا کے ساتھ سلامتی کے شعبے میں تعاون اور تعلقات بڑھ رہے ہیں۔ان فوجی مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک کی مکمل فہرست ابھی تک جاری نہیں کی گئی ۔یہ اعلان گذشتہ ماہ امریکا کی بحرہند، بحرالکاہل میں فوجی کمان کی قیادت کرنے والے ایڈمرل جان عقلینو کے جکارتہ کے دورے کے بعد کیا گیا ۔وہ خطے میں تمام امریکی فوجی سرگرمیوں کے نگران ہیں۔ایک امریکی عہدہ دارنے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 3000 فوجی ان مشقوں میں شرکت کریں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…