جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

بھارت، دسویں کا امتحانات دینے والی طالبات پر بھی حجاب پر پابندی

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے جبکہ انتظامیہ نے شریک طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی لگا دی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کرناٹک حکومت نے ریاست کے نجی اسکولوں میں امتحانات کے دوران بھی حجاب پر پابندی عائد کردی ۔

اس حوالے سے ریاستی حکومت نے حکم جاری کیا کہ شروع ہونے والے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات دینے کیلیے آنے والے طلبہ کو مقررہ یونیفارم پہن کر آنا ضروری ہے۔اس حکمنامے میں واضح احکامات دیے گئے کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ وطالبات کو وہی یونیفارم پہننی ہوگی جو ریاستی حکومت نے طے کر رکھی ہے جب کہ پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ اپنے اپنے اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ یونیفارم پہنیں گے اور یہ قانون امداد یافتہ اور غیر امداد یافتہ دونوں طرز کے اسکولوں پر لاگو ہوگا۔یاد رہے کہ کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدا رمیا نے حال ہی میں حجاب کی حمایت میں بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ اسکول کے اندر طالبات کو یونیفارم کے رنگ کا دوپٹہ پہننے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ مسلم لڑکیاں دوپٹہ سے اپنا سر ڈھکتی ہیں تو اس میں غلط کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…