واشنگٹن(این این آئی)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ مرنے سے خوفزدہ نہیں بلکہ وہ وقت راحت کے طور پر آئے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ
وہ اپنی صحت کو طویل عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ مرنے سے نہیں ڈرتے۔ ایلون مسک نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو واقعی طویل عرصے تک زندہ رہنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس سے معاشرے کا دم گھٹ جائے گا کیونکہ سچ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنا ذہن نہیں بدلتے، وہ بس مر جاتے ہیں۔ لہذا، اگر وہ نہیں مرتے، تو ہم پرانے خیالات میں پھنس جائیں گے اور معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔انہوں نے اپنی گفتگو میں جن دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ان میں روس یوکرین بحران، خلائی تحقیق اور یہاں تک کہ تنہائی بھی شامل تھی۔ ایلون مسک نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہر کسی نے کبھی کبھی تنہا محسوس کیا ہے کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے تنہائی کبھی نہ کبھی سب کو ہی ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر، اگر وہ سٹار شپ راکٹ پر کام نہیں کرتے تھے اور خود گھر پر رہتے تھے تو وہ تنہا محسوس کرتے، انہیں کسی نہ کسی کی ضرورت محسوس ہوتی۔