جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یوکرین سے روسی افواج کا انخلا ہوا تو پابندیاں اٹھا لیں گے، برطانیہ

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہے بشرط یہ کہ روسی افواج یوکرین کی اراضی سے نکل جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی خاتون وزیر خارجہ لیز ٹراس نے واضح کیا کہ

اگر روس مکمل فائر بندی اور اپنی افواج کے کے انخلا پر آمادہ ہو جاتا ہے تو پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔ٹراس نے مزید کہا کہ کرملن کو یہ بھی وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ مستقبل میں کسی اور جارحیت کا ارتکاب نہیں کرے گا یہاں تک کہ روس کی سیکڑوں شخصیات اور اداروں پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں ،کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یہ پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ یہ لوگ(روسی)بات چیت میں سنجیدہ ہیں اسی لیے میرا کہنا ہے کہ ہمیں امن کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہونے کی ضرورت ہے۔لیز ٹراس نے باور کرایا کہ روس پر پابندیوں اور یوکرین کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں میں کئی گنا اضافے کی ضرورت ہے تا کہ مذاکرات کے دوران میں ماسکو پر دبائو ڈالا جا سکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…