جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت،کلاس میں نماز ادا کرنے پر انتہاپسندوں کا واویلا،یونیورسٹی نے طالبہ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنئو(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں کلاس میں نماز ادا کرنے پر یونیورسٹی نے طالبہ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مدھیا پردیش میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور سینٹرل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے کلاس روم کے اندر حجاب پہن کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی فائنل ائیر کی طالبعلم ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ہندو تنظیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خط لکھ کر معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام حقائق ہمارے سامنے رکھے گی۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام طلبا سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ عبادت ذاتی احاطے یا مذہبی مقامات پر کی جائے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…