جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میںہرسطح پربالمشافہ تدریس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم نے پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کووِڈ19 کے نئے پروٹوکول کے نفاذ کے بعد ہر سطح اور ہرعمرکے طلبہ وطالبات کے لیے بالمشافہہ تدریس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئی ہدایات

میں جماعت کے کمروں اور گروپ کی دعائوں، صبح کی اسمبلی اورغیر نصابی سرگرمیوں کے دوران میں طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے مینڈیٹ کو یاد کیا گیا ۔تازہ قواعد 20 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کو اب بھی مکمل طور پرویکسین لگوانا ضروری ہے۔وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ تمام تعلیمی اداروں کو وزارت صحت کی منظورکردہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہوگا۔سعودی گزٹ نے وزیر صحت فہدبن عبدالرحمن الجلاجل کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ مملکت میں کووڈ19کے مقابلے میں ویکسین لگانے کی شرح 12 سال سے زائدعمر کیافراد میں 99 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔سعودی عرب نے حالیہ ہفتوں میں کووِڈ19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ بیشتر پابندیاں ختم کردی ہیں۔ان میں گھر سے باہر لازمی ماسک پہننے کی پابندی بھی شامل ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…