جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میںداعش،القاعدہ کے ارکان سمیت 81سزایافتہ مجرموں کے سرقلم

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این ای آئی) مشرقی سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں الدلوہ بم دھماکے کی فائل بند کر دی گئی جس میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔میدیارپورٹس کے مطابق کیس کو بند کرنے سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے گمراہ نظریات اپنانے والے 81 افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ۔

جن مجرموں کے سر قلم کیے گئے ان میں الدالوہ حملے کے ملزمان بھی شامل تھے۔سعودی وزارت داخلہ نے اس واقعے کی تحقیقات میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ الاحسا میں الدلوا امام بارگاہ پر حملے کے مرتکب افراد کی شناخت فوری طور پر ظاہر کر دی گئی اور واقعے کے صرف 10 گھنٹے کے اندر 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں تین شہروں شقرا، الخبر اور الاحسا سے کی گئیں۔ گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر ان کے رابطے میں موجود مزید 15 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام عناصر ملک میں دہشت گردی اور واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے تھے۔وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے اس وقت کہا تھا کہ اس جرم کے مرتکب چار افراد تھے جن میں سے ایک دہشت گرد سیل کا سربراہ ہے اور اس کا تعلق داعش سے ہے۔ مجرم نے ایک شہری کو قتل کرکے اس کی کار چرائی اور اسے حملے کے لیے استعمال کیا۔ملزمان لون وولف آپریشنز کے نام سے اس سیل میں ملوث تھے جس کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنانا، بیرون ملک دہشت گرد تنظیم داعش کے احکامات پر عمل درآمد کرنا تھا۔ مجرمانہ سیل ہتھیار تیار کرتا، دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال کے لیے کیمیائی کھاد اور تکنیکی آلات کا استعمال کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…