جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم شمالی یورپی فورس کے رہ نمائوں سے ملاقات کریں گے

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم دس ممالک پر مشتمل شمالی یورپ کی فورس کے رہ نمائوں سے ملاقات کریں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائوننگ اسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ متوازی طور پر جانسن منگل کو لندن میں جوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس (جے ای ایف)کے رہ نمائوں سے ملاقات کریں گے جو دس ممالک پر مشتمل شمالی یورپ میں

سیکیورٹی پر مرکوز اتحاد ہے۔جانسن نے بیان میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے سے یورپی سلامتی متزلزل ہو گئی ہے اور ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے کہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہو کر ابھریں۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیرپوتین کی دھمکیوں کے خلاف ہماری مزاحمت کو یقینی بنانا اور فوجی پہلو سے آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شمالی سمندر اور بحیرہ بالٹک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہم اپنی توانائی کی فراہمی اپنی معیشت اور اپنی اقدار میں روسی مداخلت سے محفوظ رہیں۔جوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس جو 2012 میں قائم کی گئی تھی بحر اوقیانوس کے ارکان برطانیہ، ڈنمارک، ایسٹونیا، آئس لینڈ، لٹویا، لتھوانیا، ہالینڈ اور ناروے پر مشتمل ہے تاہم فن لینڈ اور سویڈن اس اتحاد کے رکن نہیں۔جیف اتحاد کے ممالک بحیرہ بالٹک میں برطانیہ کی قیادت میں اپنی فوجی مشقیں کر رہے ہیں تاکہ روس کی سرحد سے متصل اسٹریٹجک علاقے میں آزادی نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…