اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

یوکرینی صدر پولش سرحد کے قریب منتقل ہو گئے

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی پولش بارڈر کے قریب منتقل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی دارالحکومت کیف سے پولش سرحد کے قریبی شہر لائوف منتقل ہوئے ہیں۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے مشیر نے ایک بیان کے

ذریعے اپیل کی ہے کہ یوکرین کو فوری طور پر فوجی امداد چاہیے۔دوسری جانب مشرقی یوکرین میں روسی افواج نے کئی بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا ہے اور کیف کا گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے روس کے خلاف یوکرینی جنگجوئوں کو مسلح کرنے کا عمل دسمبر سے جاری ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو لڑاکا طیارے نشانہ بنانے کا اسلحہ فراہم کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو شہری علاقوں میں جنگ کے لیے مسلح کرنا شروع کر دیا ہے، طیارہ شکن اسٹنگر میزائل نظام بھی یوکرین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹینک شکن جیولین میزائل اور دیگرفوجی سامان بھی یوکرین کو دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…