جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

یوکرین میں جنگ کا عالمی معیشت پر گہرا اثر پڑے گا، آئی ایم ایف

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ وہ یوکرین کی ہنگامی مالی اعانت کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی درخواست کو آئندہ ہفتے کے اوائل میں منظوری کے لیے اپنے بورڈ میں لائے گا اور ہمسایہ ملک مالڈووا میں حکام کے ساتھ فنڈنگ کے اختیارات کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ یوکرین میں

جنگ کے باعث توانائی اور اناج کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جنگ کی وجہ سے 10 لاکھ پناہ گزین پڑوسی ممالک پہنچ چکے ہیں جبکہ روس پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔آئی ایم ایف نے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی زیرصدارت بورڈ میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور آؤٹ لک غیر معمولی غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے جبکہ معاشی نتائج پہلے ہی بہت سنگین ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین ، روس کی جاری جنگ اور اس سے منسلک پابندیوں کا عالمی معیشت پر بھی شدید اثر پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بحران مہنگائی اور معاشی سرگرمیوں کو ایک ایسے وقت میں منفی جھٹکا دے رہا ہے جب قیمتوں کا دباؤ پہلے ہی بہت زیادہ تھا۔کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے ، ایسی صورت میں حکام کو غریب گھرانوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنی چاہیے جن کے لیے خوراک اور ایندھن کے اخراجات کا زیادہ حصہ ہوتا ہے اور مزید یہ کہا کہ اگر جنگ بڑھی تو معاشی نقصان بڑھ جائے گا۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…