جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب’’اوپیک پلس‘‘ کے معاہدے کا پابند رہے گا‘سعودی ولی عہد

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بات چیت میں دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع زیر بحث آئے۔دونوں شخصیات نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ان میں سر فہرست بین الاقوامی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔بن سلمان اور ماکروں کے درمیان یوکرین کی صورت حال اور اس بحران کے توانائی کی عالمی منڈی پر اثر پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت پٹرول کی مارکیٹ کو مستحکم اور متوازن دیکھنے کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب’’اوپیک پلس‘‘ کے معاہدے کا پابند رہے گا۔یادر ہے کہ روس یورپ کو اس کی ضرورت کی گیس کا 40 فیصدحصہ فراہم کرتا ہے اور وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…