پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، لیکن کچھ حاصل ہوتا نظر نہیں آتا،یوکرین کیلئے اگلے24 گھنٹے اہم ہیں‘ یوکرینی صدر

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ مذاکرات کی ’کوشش‘ پر رضامند ہیں، لیکن انہیں اس کی کامیابی پر شک ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ ’میں ہمیشہ کی طرح ایمانداری سے کہوں گا کہ مجھے ان مذاکرات سے کچھ حاصل ہوتا نظر نہیں آتا، لیکن انہیں کوشش کرنے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ختم کرنے کا کوئی موقع آیا ہے تو انہیں اس میں حصہ لینا چاہیے۔

ولودیمیر زیلینسکی نے یہ ویڈیو بیلا روس کے صدر کے ساتھ بات کرنے بعد جا ری کی ہے جس میں بیلاروس کی سرحد پر مذاکرات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ادھر امریکہ نے روسی صدر کی جانب سے ایٹمی ہتھیار اور فورس تیار رکھنے کے حکم کو ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ولادیمیر پوتن یوکرین کے خلاف مزید جارحیت کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ اس کشیدگی کے دوران صدر پوتن کا یہی رویہ رہا ہے کہ ایسے خطرات گھڑے جائیں جو موجود ہی نہیں ہیں تاکہ مزید جارحیت کی جاسکے۔اقوام متحدہ میں امریکی ایمبیسڈر لنڈا تھامس نے کہا کہ وہ ولادیمیر پوتن کے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہیں۔اس مطلب ہے کہ صدر پوتن اس جنگ کو اس طرح بڑھاوا دے رہے ہیں جو ہرگز قابل قبول نہیں۔روس ایٹمی ہتھیار رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ایک اہم میٹنگ میں ولادیمیر پوتن نے روس کے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو ہدایت کی کہ نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کیا جائے۔دوسری جانب یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یوکرین کے صدارتی دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ مذاکرات بیلا روس بارڈر پر ہوں گے۔روئٹرز کے مطابق یہ روس کے جمعرات کو یوکرین کے بڑے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلے مذاکرات ہیں جو ’بغیر کسی پیشگی شرط‘ کے ہوں گے۔دوسری جانب یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹے روسی حارحیت کا شکارہونے والے یوکرین کے لئے اہم ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پرگفتگومیں یوکرینی صدرنے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں یوکرینی اورروسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ روس کا حملے کا شکارملک کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روسی حملے کیخلاف تاریخی مزاحمت پر یوکرینی صدر کے عزم وحوصلے کی تعریف کی۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اوراتحادی یوکرین کوہرقسم کی مدد فراہم کریں گے۔دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پرمستقل رابطے میں رہنے پراتفاق کیا۔قبل ازیںیوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی بریگیڈ کے لیے دنیا بھر لوگ یوکرینی سفارت خانوں کا رخ کریں تاکہ حملہ آوروں اور روسی افواج سیلڑائی میں رضاکاروں کی مدد ہوسکے۔

ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ’ تمام غیر ملکی جو روسی قابضین کے خلاف مزاحمت اور عالمی سلامتی کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، انہیں یوکرینی قیادت کی جانب سیمدعوں کیا جاتا ہے کہ وہ ہمارے ملک آئیں اور ملک کی دفاعی فورسز کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ ’غیر ملکیوں کی جانب سے یوکرینی سرزمین کے دفاع کے لیے بین الاقوامی بریگیڈ ایک علیحدہ یونٹ تشکیل دیا جارہا ہے،

یہ آپ کی طرف سے ہماری حمایت کی کلیدی گواہی ہوگی۔ولا دیمیر زیلنسکی نے اصرار کیا کہ یوکرینی اتنی ہمت رکھتے ہیں کہ روس سے اکیلے مقابلہ کر سکیں، لیکن یہ روس کا صرف یوکرین پر حملہ نہیں بلکہ یہ یورپ کے خلاف جنگ کا آغاز ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میں ولادیمیر زیلنسکی نے غیر ملکیوں سے اپنی ملک کے دفاع میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔یوکرین کی مسلح افواج، روسی افواج کے کثیر الجہتی حملوں کو روکنے کے لیے لڑ رہی ہیں، کیونکہ روس اپنے مغربی حمایت یافتہ پڑوسی کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…