کیف (این این آئی)یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمیٹرو کولیبا نے کہاہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جو صورتحال ہے، ویسی صورتحال دوسری عالمی جنگ میں دیکھی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جب 1941 میں دوسری عالمی جنگ کے
دوران نازی جرمنی نے ہمارے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا تب ایسے حالات تھے۔یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین نے ماضی میں ان حملوں کو شکست دی اور اب وہ اسے بھی شکست دے گا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیوٹن کو روکو، روس کو الگ تھلگ کر دو، تمام تعلقات کو توڑ دو اور روس کو ہر جگہ سے نکال دو۔