جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکا،امارات کی زراعت ،موسمیاتی تبدیلی میں چارارب ڈالرکی سرمایہ کاری

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور متحدہ عرب امارات زراعت کو موسمیاتی تبدیلیوں میں لچکدار بنانے اور اس سے کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے گذشتہ سال شروع کیے گئے اقدام میں مزیدچارارب ڈالرکی عالمی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے گذشتہ سال نومبرمیں کانفرنس آف پارٹیز(سی او پی)26 ماحولیاتی مذاکرات میں

زراعت ایجاد مشن برائے موسمیات (مقصد برائے موسمیات ، اے آئی ایم)کا آغاز کیا تھا۔اس کا مقصد 2021-2025 کے درمیان حکومتوں اورغیرسرکاری اختراعی شراکت داروں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصول ہے۔امریکی وزیر زراعت تھامس ولسیک نے دبئی میں اے آئی ایم کے پہلے وزارتی اجلاس سے قبل بتایا کہ اے آئی ایم اب مصر میں نومبر کے سی او پی 27 ماحولیاتی مذاکرات سے قبل تحفظ ماحول کے لیے8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہتا ہے۔ولسیک نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمیں ایک اعلی مقصد مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر بائیڈن کا خیال ہے کہ ہمیں سی او پی 27 کے ذریعے 8 ارب ڈالر ملنے چاہئیں۔اس اقدام کو 140 شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے جنھوں نے ماحولیاتی مسائل سے محفوظ زراعت کی تحقیق اور طریقوں میں سرکاری اور نجی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ابتدائی 4 ارب ڈالر کے ہدف میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کی جانب سے ایک ایک ارب ڈالر، دیگر حکومتوں کی جانب سے 1.8 ارب ڈالر اور غیر سرکاری شراکت داروں کی جانب سے 20 کروڑڈالر شامل تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…