جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی آرامکو کے چارفی صد حصص خود مختار دولت فنڈ کومنتقل

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی آرامکو کے چار فی صد حصص خودمختار دولت فنڈ(پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ،پی آئی ایف)کو منتقل کردئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ولی عہد نے کہا کہ حصص کی منتقلی کے بعد ریاست سعودی آرامکو میں سب سے بڑی شیئرہولڈر بن گئی ہے کیونکہ اس کے

پاس کمپنی کے 94 فی صد سے زیادہ حصص ہوگئے ۔کمپنی کی مارکیٹ سرمایہ کاری کی قدرکی بنیاد پر چارفی صد حصص کی مالیت قریبا 80 ارب ڈالر ہوگی۔ولی عہد نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حصص کی منتقلی سے پی آئی ایف کے اثاثوں میں اضافے میں مدد ملے گی۔سعودی عرب نے اس فنڈ کے اثاثوں کو 2025 کے آخر تک قریبا( 40 کھرب ریال)ٹریلین ڈالرتک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ۔سعودی آرامکو نے ایک بیان میں کہا کہ حصص کی منتقلی حکومت اورریاست کے ملکیتی خودمختار فنڈ کے درمیان نجی لین دین ہے۔کمپنی اس عمل میں فریق نہیں ہے اور اس نے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔اس نے اس منتقلی سے حاصل ہونے والی کوئی آمدن وصول کی ہے اور نہ کوئی رقم ادا کی ۔بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے حصص کی تعداد یا کمپنی کے آپریشنز، حکمت عملی، منافع کی تقسیم کی پالیسی یا گورننس فریم ورک پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کومنتقل ہونے والے حصص کی قدر دیگر موجودہ عام حصص کے برابر ہے اور وہ یکساں درجہ رکھتے ہیں۔سعودی حکام نے اس سے قبل آرامکو کے حصص کی فروخت کا امکان ظاہرکیا تھا۔پی آئی ایف نے اس معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…